ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اداکار قادر خان کا 81سال کی عمر میں انتقال، کینیڈا میں ہوگی تدفین

اداکار قادر خان کا 81سال کی عمر میں انتقال، کینیڈا میں ہوگی تدفین

Tue, 01 Jan 2019 13:11:15    S.O. News Service

ممبئی،یکم جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہترین اداکار اور زبردست ڈائیلاگ رائٹر قادر خان (81سال) کا سنگین بیماری کے چلتے انتقال ہو گیا۔ قادر خان کے بیٹے سرفراز نے اس کی تصدیق کی ہے۔ وہ دماغ کی ایک خطرناک بیماری سے جوجھ رہے تھے اور کناڈا کے ایک اسپتال میں ان کا علاج چل رہاتھا۔ جمعہ کو ان کے برین نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔

ان کے بیٹے سرفراز نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا ” پاپا ہمیں چھوڑ گئے۔ لمبی بیماری کی وجہ سے انہوں نے 31 دسمبرکی شام 6 بجے (کینیڈا وقت)   آخری سانس لی۔

قادر پروگریسو سپرنیوکلئیر پالسی ڈس آرڈر نام کی بیمار میں مبتلا تھے اور آخری بار فلم ’دماغ کا دہی‘ میں وہ نظر آئے تھے۔ طویل عرصہ سے وہ کینیڈا میں اپنے بیٹے سرفراز اور بہو شائستہ کے ساتھ رہ رہے تھے۔ بیٹے سرفراز کی طرف سے دی گئی خبر کے ،مطابق وہ کچھ وقت سے بیحد تکلیف میں تھے اور اور ذہنی توازن قائم کرنے میں قاصر تھے۔

قادر خان نے 300 سے زیادی فلموں میں اداکاری اور دائیلاگ لکھنے کا کام کیا۔ اپنی بلندآواز اور غضب کی کامک ٹائمنگ کیلئے جانے والے قادر خان نے کئی سپر ہٹ فلمیں دیں۔


Share: